Home شہر محکمہ ایکسائزکے افسران اور عملے کو یونیفارم پہننے کی ہدایت
شہر -

محکمہ ایکسائزکے افسران اور عملے کو یونیفارم پہننے کی ہدایت

نادہند گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مہم جلدشروع ہوگی،صوبائی وزیرمکیش چاؤلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے محکمے کے افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی اوقات میں باقاعدہ یونیفارم پہنیں اور باقاعدگی سے اپنے متعلقہ دفاتر میں حاضری دیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند افسران اور عملے کے اراکین باقاعدہ یونیفارم نہیں پہنتے انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ڈسپلن کا خیال رکھیں اور شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جلد ٹیکس نادہند گاڑیوں کے مالکان کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے ، انہوں نے ٹیکس نادہند گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل ہی اپنے ٹیکسز جمع کروادیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے سرحدی چوکیوں پر چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت میں منشیات صوبے میں نہ لانے دی جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنادیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also

محکمہ انہار کے افسر پانی چوری میں ملوث, فصلیں سیراب کرنیکا ریٹ مقرر, بیلداروں کے زریعہ وصولی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ پنجاب کے خصوصی ٹاسک پر حساس ادارے کی جانب سے حالیہ خفیہ …