تازہ خبر

سعودی عرب تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزیدمضبوط اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے

69 people are talking about this

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

48 people are talking about this

 

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

63 people are talking about this
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close