تازہ خبر

مودی کے زیرسایہ بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے زیرسایہ بھارت ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، مقبوضہ کشمیر کوغیر قانونی طریقے سے حصہ بنانا اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا ایجنڈے کا حصہ تھا، اسی ایجنڈے کے تحت آسام میں حراستی مراکز قائم ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جنونی ہندو بلوائیوں کی جانب سے زندہ جلایا جاتا ہے، نازی جرمنی کے نسل پرست ایجنڈا پر عالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی۔ دنیا کو سمجھنا چاہیے مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے نیو کلئیر جنگ کا خطرہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں ہونے والی ایٹمی جنگ بھاری جانی نقصان اور دور رس اثرات کی حامل ہو گی۔ نازی جرمنی کی طرح دنیا کو مودی کا نظریہ روکنے کی ضرورت ہے اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close