ویمنز آل راؤنڈر ندا ڈار کو انگلینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی کی امید

کھیل
11
0
sample-ad

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو امید ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ملائیشیا میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔9 دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹیم ملائیشیا پہنچ چکی ہے جسے نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ آسٹریلین بگ بیش لیگ میں شرکت کرنے والی واحد پاکستانی کرکٹر نے گیارہ میچوں میں 13وکٹیں حاصل کیں اور اوسط کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہیں اور اب وہ اسی کارکردگی کا تسلسل انگلینڈ کیخلاف بھی جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں میں زیادہ فرق نہیں تاہم کامیابی کیلئے قومی کرکٹرز کو اعصابی مضبوطی درکارہوگی اور جو ٹیم میچ کے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی وہی دراصل جیت کی حقدار ٹھہرے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.