سرگودھا

سلطان کالونی :گھر میں ڈاکہ،خواتین اور دیگر اہلخانہ پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کینٹ ایریا کے علاقہ سلطان کالونی میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ملزمان نے اہلخانہ کو خواتین سمیت تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سلطان کالونی یونیورسٹی روڈ کے رہائشی محبوب علی اوراسکے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے کہ رات گئے 3 مسلح ڈاکوؤں نے دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے ،جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ان پر تشدد کیا اور قیمتی مال و زر لوٹ کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاحال انکا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close