حکومت : چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اپوزیشن کوصاف جواب دیدیا

تازہ خبر
9
0
sample-ad

اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش کا چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے ، حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش کا چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے ، غیر جانبدار شخص چیف الیکشن کمشنر تعینات کرناہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا طاقتور ہونااہم ایشو ہے ، الیکشن کمیشن کاکردار اہم ہوتا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ادارے کبھی شخصیات کے تابع نہیں ہوتے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم الیکشن کمیشن سے متعلق مشاورت کررہی ہے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.