محمد رضوان کی تعریفیں کرکے اظہرعلی اپنی کپتانی بچانے لگے

کھیل
10
0
sample-ad

ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک)محمد رضوان کی تعریفیں کر کے اظہرعلی اپنی کپتانی بچانے لگے جن کی جانب سے وکٹ کیپر کے بہتر کھیل سے سرفراز احمد کی ممکنہ واپسی کو روکنے کی کوششیں شروع ہو گئیں جو ایک بار پھر قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ اظہرعلی نے آسٹریلین ٹور میں محمد رضوان کی بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین کی حیثیت سے بہتر کارکردگی کے متعلق کہا کہ وہ حالیہ برسوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتر کھیل پیش کرتے رہے جبکہ انہوں نے اے ٹیم کے دوروں پر بھی عمدہ کارکردگی پیش کی اور آسٹریلیا کیخلاف دو ون ڈے سنچریاں بھی بنا ڈالیں۔اظہرعلی نے تسلیم کیا کہ سرفراز احمد بھی پاکستان کیلئے اچھی کارکردگی پیش کرتے رہے جس کی وجہ سے محمد رضوان کو انتظار کرنا پڑا لیکن دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے ۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے کافی انتظار کے بعد موقع ملنے پر اسے دونوں ہاتھوں سے تھام لیا اور جس انداز سے انہوں نے گابا میں بیٹنگ کے ساتھ دونوں میچوں میں عمدہ وکٹ کیپنگ کی اسے بہترین کہا جا سکتا ہے ۔اظہر علی نے واضح کیا کہ محمد رضوان کی توانائی ہمیشہ ٹیم کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے کیونکہ جس وقت بھی مخالف حالات میں ساتھی زوال کے شکار ہونے لگتے ہیں تو وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورایک ’’ٹیم مین‘‘ کی حیثیت سے اپنا کردار نبھا رہے ہیں جو کسی بھی ٹیم کیلئے بہترین چیز ہے ۔اظہرعلی کی جانب سے اس بیان کو کسی بھی اعتبار سے اپنی قیادت بچانے کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی ذاتی کارکردگی پر ایک لفظ بھی کہنے پر تیار نہیں ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.