امریکی پابندیوں کے باوجود تیل بیچ رہے ہیں:ایران

دنیا
17
0
sample-ad

تہران، واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی) اور اس مقصد کے لیے تہران دیگر ذرائع استعمال کر رہا ہے ۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نائب صدر اسحاق جہانگیری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تہران اپنے خلاف امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود اپنی تیل کی پیداوار فروخت کر رہا ہے ۔ اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکا کے دباؤ کے باعث ایران کے کئی دوست ممالک ایرانی خام تیل کی خریداری بند کر چکے ہیں، تاہم پھر بھی ہم اپنا تیل تو فروخت کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں احتجاج کی واحد وجہ ایران ہے اور عراق، لبنان اور خود ایران میں مظاہرے تہران کی حکومت کے خلاف ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اس لیے استعفیٰ دیا کیونکہ وہاں کے عوام آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ایرانی نائب صدر

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.