16لاکھ کی طلائی چوڑیاں چوری کرنے وا لی خاتون اور ساتھی گرفتار

سرگودھا
10
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پولیس تھانہ سٹی نے صرافہ بازار میں جیولرز شاپ سے 16لاکھ روپے کی طلائی چوڑیاں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ خرم جبار کی جیولرز شاپ سے عبدالقیوم سکنہ حیدر آبادصوبہ سندھ اور شمائلہ بی بی سکنہ کراچی خرم جبار کی دوکان سے 11عدد طلائی چوڑیاں مالیتی 16لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتارکرلیا اور طلائی چوڑیاں برآمد کر لی ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.