گوشت کے سرکاری نرخوں کیخلاف قصابوں کی ہڑتال

سرگودھا
15
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گوشت کی قیمتوں کے سرکاری سطح پر تعین کے معاملہ پر بیشتر علاقوں میں قصابوں نے دوکانیں بند رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گوشت کے جو ریٹ مقرر کئے گئے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، نئے ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نئیر شیخ اس پر نظر ثانی کریں اور جانوروں کی قیمت کے مطابق گوشت کے ریٹ مقرر کرنے کے احکامات جاری کریں اس وقت تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.