کیا آصف زرداری ذہنی امراض کا شکار ہیں؟

تازہ خبر
13
0
sample-ad

اسلام آباد : تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری شدید بیمار ہیں اوران کوخطر ناک حد تک شوگر اور بلڈ پریشر ہے ، وہ ذہنی امراض کی ادویات کھارہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ صحت اور بیماری پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ، اس دکھ کوچھوڑدینا چاہئے کہ نواز شریف تین دفعہ کے وزیر اعظم تھے اور ان کیلئے کوئی ایسا ہسپتال نہ ملاجس میں ان کا علاج کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتایا کرتی تھی کہ نوازشریف سخت بیمار ہیں لیکن علاج کیلئے باہر نہیں جائیں گے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری شدید بیمار ہیں اوران کوخطر ناک حد تک شوگر اور بلڈ پریشر ہے ، وہ ذہنی امراض کی ادویات کھارہے ہیں، سیاست تو چلتی رہے گی مگر پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ بات کی جاتی رہی ہے کہ آصف زرداری کسی صورت طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے؟ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت ملتی ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوناچاہئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.