کارپٹ روڈ کی تعمیر میں رکاوٹوں پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج

میانوالی
17
0
sample-ad

کالاباغ:علاقہ کے بااثرافراد کوٹ چاندنہ تا چاپری کارپٹ روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ بن گئے ،اہل علاقہ نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کوٹ چاندنہ چاپری کارپٹ روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر پورا علاقہ سراپا احتجاج بن گیا ،سینکڑوں افراد نے کیڈٹ کالج روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی، احتجاجی جلسہ سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سلیم گل خان ، سابق چیئرمین یوسی کوٹ چاندنہ محمد وارث بھٹی، یوسی چیئرمین چاپری ڈاکٹر خالد خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی گئی ، بااثر افراد سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان خٹک بیلٹ کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے زاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس روڈ تعمیر میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ،ضلعی رہنماوں کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.