پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد

تازہ خبر
12
0
sample-ad

راولپنڈی:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کراکر عوام کو اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا فیصلہ کر لیا ،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی فوری طور پر اجلاس بلا کر ایک ہفتے کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگر سفارشات تجویز کر کے وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی.

نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیرقانون پنجاب محمدبشارت راجہ نےکہاہےکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کےاِنعقاد کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل سے دی ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ،سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر ممبران ہونگے،کمیٹی ایک ہفتےکےاندربلدیاتی انتخابات کی تاریخ اوردیگرسفارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی۔اُنہوں نےکہا کہ عام

آدمی کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناگزیر ہے،نئے قانون میں شہریوں کے مقامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی صلاحیت ہوگی کیونکہ اس سے انہیں اپنے مسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے فیصلہ سازی کا اختیار ملے گا اور ان کی اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں تک باآسانی رسائی ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی حکومت بلدیاتی اداروں کےنظام کو مالیاتی اور انتظامی لحاظ سےبااختیاربنانے اور فنڈز کی شفاف تقسیم کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ نچلی سطح پر فنڈز اور اختیارات کی منتقلی کیلئے پرعزم ہیں،نیا نظام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گا اور بلدیاتی نظام میں مالیاتی بے ضابطگیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی۔محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی امنگوں کے مطابق ملک کو آگے لیکر چل رہے ہیں، عوام کو ریلیف حکومت کی پہلی ترجیح ہے، تنیقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوںگے، اپوزیشن حکومت کو مثبت تجاویز دے خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحتیوں کی بدولت بڑی تیزی کیساتھ ملک کے حالات بدلے ہیں، عالمی سطح پر کشمیر کے ایشو کو جس طرح وزیراعظم عمران خان نے اجاگر کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.