معمولی جھگڑے پر 20سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا

میانوالی
10
0
sample-ad

میانوالی ( نامہ نگار ) معمولی جھگڑے پر جرنیلی روڈ پر فائرنگ کر کے 20سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مظہر قریشی وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد شیراز گل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کندیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر سول ہسپتال کندیاں منتقل کر دیا گیا جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،شہر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا ، مرحوم کو نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا، مظہر قریشی سمیت د ونامعلوم افراد کیخلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.