لکڑی چوری کیسز اور انکوائریوں کا جائزہ،حساس ادارے کو ٹاسک دیدیا گیا

سرگودھا
9
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری کے حالیہ پانچ سالوں کے دوران درج ہونیوالے مقدمات اورانکوائریوں کا جائزہ لینے کیلئے حساس ادارے کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری کا سلسلہ متعلقہ ملازمین کی ملی بھگت سے جبکہ اس سلسلہ میں درج ہونیوالے مقدمات صرف خانہ پوری کیلئے ہوتے ہیں، بیشتر مقدمات اور انکوائریاں پر حل طلب ہیں یا انہیں عدم پتہ کی کیٹیگری میں ڈال دیا گیا، جس پر حساس ادارے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران درج ہونیوالے مقدمات اور انکوائری پر پیش رفت کے حوالے سے خفیہ اور اعلانیہ چھان بین کا ٹاسک سونپا گیا ہے ،تاکہ ذمہ دار ں کو کیفر کردار تک لا کر لکڑی چوری کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.