فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت منزلیں طے کرناباقی:سارہ لورین

شوبز
12
0
sample-ad

کراچی (این این آئی)اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے ۔ اب فلم سے وابستہ افراد کوبھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔ نوجوان فلم میکرز کوخاصی محنت کرنا ہوگی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.