حکومت کی داخلی و خارجی پالیسیاں مکمل ناکام :حافظ فدا الرحمن

خوشاب
11
0
sample-ad

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر حافظ فدا الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام داخلی و خارجی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور اس کی کارکردگی عملی طور پر صفر ہے ۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے عوام سے وعدے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ملک میں بیروز گاری، مہنگائی روز افزوں بڑھ رہی ہے جبکہ ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں۔ وہ خوشاب شہر میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے حکمرانوں کے کشمیر دشمن رویہ کے خلاف ملک گیر تحریک جاری رہے گی۔پوری پاکستانی قوم کشمیر کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے ، بد قسمت حکومت اور ہمارے پالیسی ساز بزدلی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو کسی بھی صورت میں پس منظر میں نہیں جانے دے گی۔ ہم قومی قیادت کو متحد کر کے قومی کشمیر پالیسی اور سفارتی حکمت عملی مرتب کریں گے اور حکمرانوں کو کسی بھی سطح پر کشمیر سے لاتعلقی اختیار نہیں کرنے دیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.