حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا،مدت پوری کریگی،انصر مجید

سرگودھا
8
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی حکومت ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس کے نتیجہ میں منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا، حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ادارہ ایک پیج پر ہے ، کہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں اور یہ عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، پاکستان کے غیور و باشعور عوام افراتفری کی خواہش رکھنے والے عناصر کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرچکے ہیں، منفی سیاست کرنے والے عناصر پاکستان کے مفاد کی خاطر ہوش کے ناخن لیں اور ملک و قوم کے وسیع تر مفادات میں نان ایشوز پر سیاست کی منفی روش ترک کرکے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ و روشن مستقبل دیا جاسکے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.