جن کے دوست نہیں وہ اپنے رویے کا جائزہ لیں:ثنا جاوید

شوبز
9
0
sample-ad

لاہور(این این آئی ) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ جن لوگوں نے کیریئر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، اکیلا انسان کچھ بھی نہیں ہوتا اور اسے زندگی کے کسی موڑ پر ضرور کسی اپنے کی مدد درکار ہوتی ہے ،جن کے دوست نہیں ہیں انہیں اپنے رویے اور شخصیت کا ضرور جائزہ لینا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہ ا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں تو وہ انسان سراسر غلطی پر ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی میں ہر جگہ ان کا ذکر کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار رہتی ہوں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.