جنرل سیکرٹری ن لیگ یوتھ ونگ بہادر خان پی ٹی آئی میں شامل

میانوالی
15
0
sample-ad

واں بھچراں: ملک احمد خان بھچر کی موجودگی میں بڑے جلسے میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا واٹر سپلائیوں کے منقطع کنکشن کی بحالی کااعلان ،کالج کاخواب پورا ہوگا،احمد بھچر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ( ن ) ضلع میانوالی بہادر خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، بہادر خان لکی خیل نے پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد خان بھچر کے اعزاز میں دعوت دی اور ایک بڑے اجتماع میں یوتھ ونگ چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر نے ہمیں ہمیشہ عزت دی، موسی خیل کے مسائل کے حل کیلئے ملک احمد خان بھچر ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ملک احمد خان بھچر نے بہادرخان کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے خلوص دل سے کام کرر ہے ہیں، موسی خیل کی بند واٹر سپلائیوں کے منقطع کنکشن کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسی خیل کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل ہوں گے ۔ بوائز ڈگری کالج کا خواب جلد پورا ہوگا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.