جدید تعلیم دینا پنجاب کالج کلورکوٹ کا مشن ہے : ملک عبد اﷲ جسرا

بھکر
20
0
sample-ad

کلورکوٹ:پنجاب کالج کلورکوٹ کے پرنسپل پروفیسر ملک عبد اﷲ جسرا نے کہا ہے کہ پنجاب کالج کلورکوٹ طلباء طالبات کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیمی میدان میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے اور طلباء طالبات کو بہترین جدید تعلیم دینا پنجاب کالج کلورکوٹ کے سٹاف کا مشن ہے ، ادارہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر نظر رکھیں اور ان کے بہترین مستقبل کے لیے ادارہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ طلباء طالبات کے والدین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج کلورکوٹ میں طلباء طالبات کو بہترین معیاری تعلیم دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور یونیورسٹی بورڈزمیں پوزیشنیں حاصل کرنا اور بہترین نتائج دینا ہمارا مشن ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.