جاوید شیخ انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم، نئی فلم بنائینگے

شوبز
10
0
sample-ad

کراچی (سٹاف رپورٹر )اداکار ، پروڈیوسر و ہدایتکار جاوید شیخ نے ایک وقفہ کے بعد بطور ہدایتکار ملکی فلم انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بطور ہدایتکار فلم وجو د کے بعد نئی فلم کی تیاریاں مکمل کرلی ۔ اس حوالے سے جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں ۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہے ۔فلم کو اس بار ملک میں مکمل کیا جائے گا جسے ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرکے ا ٓئندہ برس نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ فلم میں پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے میرا بھی کام ہوگا۔یہ ایک رومانی فلم ہوگی جس میں ماردھاڑ ایکشن سے گریز کیا جائے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.