اپوزیشن قانون سازی میں حکومت سے تعاون کریگی،ندیم افضل

سرگودھا
13
0
sample-ad

بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی چو دھری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی سازش کوسپریم کورٹ نے ناکام بنا کر وزیراعظم کے آرمی چیف کو توسیع دینے کے فیصلہ پر مہر ثبت کر دی ہے ، عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پارلیمنٹ کو تقویت ملی ہے اور یہ قوم کے لیے خوشخبری ہے ، اس سے حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اس سلسلہ میں ہونے والی قانون سازی میں حکومت سے تعاون کرے گی ، چوہدری ندیم افضل چن نے مارکی کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں کو قریب ترین سہولت فراہم کرنے مہر شہزاد جہانگیر ایس اور دیگر انتظامیہ کے جذبہ کو سراہا،اس موقع پر امامیہ الائنس پنجاب کے صدر سید غلام رضا شاہ بخاری ،سابق رکن پنجاب اسمبلی خالق داد پڑھار، سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار بھلوال شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ ،چوہدری ممتاز احمد رانجھا ایڈووکیٹ، سابق ناظم چوہدری ارشد محمود گوندل، چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال، اصغر جعفری، چوہدری طارق امیر، چوہدری محمد اسحاق، خواجہ کامران نسیم اور مہر طیب عباس بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.