امید افزا ہفتہ ایک روزہ مندی , سٹاک ایکسچینج , 264 ارب روپے کا اضافہ

کاروبار
33
0
sample-ad

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 1300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 38ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں264ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے بڑھ گیا۔ 4روز کی تیزی میں کے ایس ای100انڈیکس 1779.09پوائنٹس بڑھ گیا، تاہم ایک دن کی مندی سے انڈیکس417.23پوائنٹس لوز کر گیا ۔سٹاک ماہرین کے مطابق نئی زری پالیسی، افراط زر کی شرح میں بتدریج کمی ، سپریم کورٹ کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کی مدت میں توسیع کے معاملے کا حل ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ،مستقبل میں معاشی حالات بہتر ہونے کی امید نے مقامی افراد اور غیر ملکیوں کو میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا۔تاہم عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کا نوٹس لئے جانے کے بعد مختلف افواہوں نے مارکیٹ کو ایک دن کیلئے مندی کی جانب دھکیل دیا ۔ہفتہ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں1361.86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37925.79 پوائنٹس سے بڑھ کر39287.65پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 478.98پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17531.27پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26858.99پوائنٹس سے بڑھ کر27838.52 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ18ارب روپے مالیت کے 48کروڑ87لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ 84لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ مجموعی طور پر 1933کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،623میں کمی ہوئی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.