ٹیکس وصولی، چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ

میانوالی
8
0
sample-ad

میانوالی (سٹی رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے سرگودھا سمیت خوشاب ، بھکر اور میانوالی کے بلدیاتی اداروں میں ٹیکس کی وصولی اور اخراجات کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹرانسفر فیس، کارپوریشن دوکانات کے کرایے ٹھیکیداروں سے ریکوری اور نقشہ فیس کی مد میں ہونیوالے موصولات اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کریں،اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ان بلدیاتی اداروں کے اخراجات اور ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے ماہانہ رپورٹس مرتب کرینگی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.