میانوالی میں16 سے 21دسمبر تک کی پو لیو چلائی جائیگی

میانوالی
11
0
sample-ad

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیا ء نے کہاہے کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران ضلع میانوالی میں16دسمبر سے 21دسمبر تک کی پو لیو مہم کو موثر ،فعال اور کا میاب بنا نے کیلئے مائیکرو پلا ن پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس امر کو ممکن بنا یا جا ئے کہ ضلع میانوالی کے کسی علا قہ میں پا نچ سال تک عمر کا کو ئی بچہ پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ان خیا لات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں علمائے کرام مشائخ عظام اور عوامی نمائندگان کا تعاون بھی حاصل کریں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.