عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا گیا،شجاع الرحمن ٹیپو

خوشاب
11
0
sample-ad

جوہرآباد:پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غلط پالیسیاں اپنا کر عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا۔ عوام کی حق تلفیاں کرنے والے حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں ان سے نجات حاصل کئے بغیر وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ وہ نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے حکمران ایک جانب تو برسرِ روزگار لوگوں کو مختلف بہانوں سے برطرف کر کے اُن سے جینے کا حق چھین رہے ہیں اور دوسری جانب بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے ۔ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ایسے حکمرانوں کا قوم پر مسلط رہنا مزید تباہی و برباد کا سبب بن سکتا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے اور ہر پلیٹ فارم پر عوام کی حق تلفیوں کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.