سستے بازار نہ یوٹیلٹی اسٹور میں اشیا ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش

خوشاب
5
0
sample-ad

جوہرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر تطہیر صابرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کا عفریت بے قابو ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کے لیے جسم کا روح کے ساتھ رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ان حالت میں حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ، پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک بحرانوں کی لپیٹ میں ہے صنعتیں بند ، کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔ سستے بازار نہ یوٹیلٹی اسٹور میں اشیا دستیاب ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی ،اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ایک طرف سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں،انتظامیہ تمام تر دعوؤں کے باوجود بے بس دکھائی دیتی ہے ،مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کے باوجود گرانفروشی عروج پر ہے جبکہ دوسری طرف حکومتی وزرا کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے پاس وہ ٹیم ہی نہیں جو عوام کو ریلیف فراہم کرسکے ، سب چلے ہوئے کارتوس ہیں جن کو عوام ماضی میں آزما چکے ہیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں۔ محض اظہار بر ہمی اور رسمی جوابدہی سے کچھ نہیں ہوگا۔ عوام کے سامنے حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.