تما م آڑھتیاں صرف فروخت کنندہ سے کمیشن یا آڑھت وصول کر سکتے ہیں

میانوالی
4
0
sample-ad

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجا زملک نے کہا ہے کہ پنجاب زرعی پیدا وار مارکیٹس رولز(1979)کے تحت تما م آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی صرف فروخت کنندہ سے کمیشن یا آڑھت وصول کر سکتے ہیں جبکہ خرید کنندہ سے کمیشن یا آ ڑھت قانو ناًوصول نہیں کر سکتے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی پپلاں میں نیلا می/بو لی کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ قانو ن کے مطابق آڑھتی فروٹ پر فروخت کنندہ سے اڑھائی فیصد کمیشن لینے کا مجاز ہے جبکہ سبزی پر مقرر کر دہ کمیشن 3.12فیصد ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.