بلائنڈ ایسوسی ایشن کی رہبر نابینا اکیڈمی کی افتتاحی تقریب

بھکر
11
0
sample-ad

دریاخان:بلائنڈ ایسوسی ایشن کی رہبر نابینا اکیڈمی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ممبر کور و امن کمیٹی زبیر محمود مغل ،مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافظ عبدالمنان بیگ تھے ،ضلعی صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن ملک ظفراقبال نے کہا کہ ضلع بھر میں 1400نابینا افراد موجود ہیں جن میں سے 800ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں،ان کو فنی تربیت کے لئے رہبر اکیڈمی بنائی گئی ہے ،اکیڈمی کے لئے عمارت کی ضرورت تھی،ملک عبدالستار کہاوڑ خاندان نے دو کنال سے زائد رقبہ عطیہ کردیا ہے جس کی تعمیر کے لئے آ ج سے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کئے جا رہے ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.