کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیو لنگ یونٹس کی فراہمی قابل تحسین،افضل خان ڈھانڈلہ

بھکر
10
0
sample-ad

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی کی بدولت زیادہ سے زیادہ رقبے کو قابل کاشت بنانے کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیو لنگ یونٹس کی فراہمی قابل تحسین امر ہے جس سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا،وہ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر کسانوں سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا جس کے دوران چاروں تحصیلوں کے (55 ) خوش نصیب کاشتکاروں کو لیزر یونٹس کیلئے منتخب کیاگیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.