ڈرائیور حضرات ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں ،آصف علی فر خ

بھکر
10
0
sample-ad

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فر خ نے کہا ہے کہ ٹر یفک قوانین کی کا مل پا بندی اور مو ثر عملداری سے ٹر یفک حا دثا ت کی روک تھا م کی جا سکتی ہے ۔جس کے لیے ضرور ی ہے کہ گا ڑیوں کے ڈرائیور حضرات ذمہ دار شہر ی کا ثبو ت دیتے ہو ئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں جبکہ ٹر یفک پو لیس ٹریفک قوانین کا نفا ذ یقینی بنا ئے ۔ انہو ں نے یہ بات ٹر یفک ریگولیشن کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کہی ۔اجلا س میں اے ڈی سی جی عبا س رضا نا صر ،اے سی بھکر طلحہ سعید ،سیکریٹری ڈی آر ٹی اے ثنا ء اﷲ ریا ض ،ٹر یفک پو لیس ہا ئی ویز ،پٹرولنگ پو لیس اور پبلک ٹرانسپو رٹ اڈوں کے منیجر حضرات نے شر کت کی ۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فر خ نے ٹریفک پو لیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کر نے والو ں کے خلا ف سخت قا نو نی کا رروائی کی جا ئے تا کہ اس غیر ذمہ دارانہ طرزعمل کی حو صلہ شکنی کر کے ٹریفک حادثا ت کی روک تھا م کی جا سکے ۔انہوں نے اجلا س میں جنر ل بس سٹینڈکے درپیش مسا ئل اور ان کے حل کے حوالہ سے اڈہ منیجرزسے تجا ویز بھی طلب کیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.