پنجاب ٹیچرز یونین ضلع بھکر کا ایک اہم اجلاس

بھکر
11
0
sample-ad

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین ضلع بھکر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک اصغر حسین گورچھہ منعقد ہوا ۔ جس میں نوجوان ایجوکیٹرز ، زنانہ اساتذہ کے علاوہ مرد اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اساتذہ کے مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالی گئی ۔ اساتذہ نے شکایات کیں کہ ضلع بھکر میں ای ایس ٹی اور پی ایس ٹ اساتذہ کی محکمانہ پروموشن کا پروسس تاخیر کا شکار ہے ، باہمی تبادلہ جات کیسز پر بلاوجہ اعتراضات لگائے جا رہے ہیں ، اساتذہ مردانہ کی محکمانہ پروموشن پچھلے پانچ سالوں سے نہیں کی گئی اور تاخیر ی حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.