سرگودھا

ٹھیکیداروں اور کارندوں کی رکشہ ڈرائیور کیساتھ بدمعاشیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی اہم سڑکوں پر نام نہاد ٹھیکیداروں اور ان کے کارندوں نے خوف و ہراس پیدا کر نا شروع کر د یا ۔ ر کشے سڑک کے عین بیچ روک کر ارد گرد کی ساری ٹریفک کو جام کرنے کے واقعات روز کا معمول بننے لگے ،کارپوریشن کے ٹھیکیداروں اور ان کے کارندوں نے شریف شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی، مقام حیات، ملت آباد سمیت شہر کے دیگر اہم روٹوں پر چلنے والے ہزاروں رکشاؤں سے روز ٹیکس وصولی کے لئے سڑکوں کے عین بیچ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے رکشاؤں کو روک لیا جاتا ہے ۔ اور نازیبا الفاظ استعمال کر کے رکشہ ڈرائیوروں کی تذلیل روز کا معمول بن گیا ہے ۔ جسکی وجہ سے رکشہ میں بیٹھی خواتین سواریوں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو ایسے ٹھیکیداروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close