وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزپھٹ پڑے

تازہ خبر
10
0
sample-ad

کراچی:وفاقی وزیربرائے میری ٹائم افیئرزعلی حیدرزیدی شریف خاندان کے خلاف پھٹ پڑے، نواشریف کی چہل قدمی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاکستان کو لوٹنے والوںپر اپنا قہر برسائے۔

انہوں نے کہا اللہ ان پر کرم کرے جو عظیم ملک اور عوام کیلئے لڑ رہے ہیں اور اللہ کا قہر ہوان لوگوں پر جنہوں نے اس ملک کو لوٹا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی علی زیدی کے ٹویٹ پر کمنٹس کئے۔

ایک صارف حاجی فیاض نے لکھا کہ ’’فکر نہ کریں اورسیز پاکستانی جلدی ہی اسے واپس بھیج دیں گے انشاءاللہ‘‘

دیلا نور کسی کو شوباز قراردیتی رہیں

فیاض لغاری لکھتے ہیں ’’اگر نواز شریف کی طبعیت ٹھیک تھی ان کو ڈیل کے ذریعے باہر بھیجا گیا ہے تو پھر عمران خان ڈبل گنہگار ہیں عوام کو دھوکہ دیا ہے اور عوام کو اب مگر مچھ کے آنسووں کے ساتھ مزید بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہیں پی ٹی آئی جیسے بہروپئیے میں نے پہلی بار دیکھے مکار لوگوں کا ٹولہ‘‘

تنویر بھٹہ نے علی زیدی کو بتایا کہ مذکورہ ناول ماریو پوزو کی تحریر ہے۔

بابر ریاض نے عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میاں صاحب ماشاءاللہ ہشّاش بشّاش لگ رہے ہیں‘‘

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.