ن لیگ اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کا حساب دینے کی فکر کریں

تازہ خبر
14
0
sample-ad

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی امریکا اور برطانیہ سے آئی فارن فنڈنگ کا حساب دینے کی فکر کریں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ دونوں جماعتیں الیکشن کمیشن میں اپنی مالیات سے متعلق حقائق پیش کرنے سے گریزاں ہیں۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی 26 نومبر کو ان کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے پارٹی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرنے والی جماعتوں سے باز پرس ضروری ہے۔ بطور درخواست گزار دونوں جماعتوں کو فرار نہیں ہونے دوں گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.