عمران خان صاحب اپنی سابقہ بیویوں اور موجودہ اہلیہ کے

تازہ خبر
8
0
sample-ad

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اور ریحام خان کے اثاثوں پر سوال اٹھادیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے بیوی بچوں کے اثاثے کیوں ڈکلیئر نہیں کیئے۔ مطالبہ کیا کہ عمران خان قوم سے خطاب میں جمائما ، ریحام خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنے بچوں کے بھی اثاثے ظاہرکریں۔
مریم نے پوچھا آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا ؟ کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں ؟ ٹویٹ کر کے پبلک کریں،۔ترجمان نے کہا عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں۔اپنے لئے تیسرا پاکستان اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان ؟ ۔دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آپ خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے، 23 خفیہ بنک اکاونٹس کی تلاشی دیں، سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا،اب یہ حساب ہوگا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.