شہباز شریف کا بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استعفیٰ منظور

تازہ خبر
14
0
sample-ad

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019ء سے ہوگا۔

خیال رہے کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی روایت ڈالی گئی تھی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا کام آڈٹ رپورٹ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سرکاری محکموں کو دی جانے والی گرانٹس اور فنڈز سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کو زیر بحث لاتی ہے اور جس ادارے کی سربراہ کو اس ضمن میں طلب کیا جائے تو اسے اس گرانٹ سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہے۔

مطمئن نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی اس معاملے میں ایف آئی اے یا کسی بھی تفتیشی ادارے کو تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کے سربراہ کو طلب کر سکتا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.