سڑکوں پر دھرنے ختم، ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان

تازہ خبر
11
0
sample-ad

اسلام آباد:اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام درانی نے اعلان کیا ہے کہ تمام شاہراہیں کھول دی جائیں گی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ضلعی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔ پلان سی کے بعد ہمیں پلان ڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اکرم درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا چکی ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے۔ عمران خان قوم پر ترس کھائیں اور گھر چلے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن متفقہ طور پر نام تجویز کرے گی۔ رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر رواں ہفتے عملدرآمد ہوگا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.