جنرل باجوہ کی حسن روحانی ,ایرانی آرمی چیف سے ملاقاتیں

پاکستان
24
0
sample-ad

راولپنڈی ( خصوصی نیوز رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، ایرانی صدر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ایرانی صدر حسن روحانی نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی سراہا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شامخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن واستحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے ۔اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن وامان کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.