ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے، نبیل گبول کادعویٰ

تازہ خبر
12
0
sample-ad

سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح نواز شريف کیلئے ايئر ايمبولينس آئی، اسی طرح ايک اور ايئر ايمبولينس آنے والی ہے، حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماء نبيل گبول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کی شریانیں بھی بند ہيں، حکومت کو اُنہيں بھی باہر بھيجنا پڑے گا، نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنیوالی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں جون 2019ء سے نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کی بہن فریال تالپور بھی زیر حراست اور شامل تفتیش ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے يہ بھی کہہ ديا کہ ملک ميں سسٹم کو لپٹتا ہوا ديکھ رہا ہوں۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے نبیل گبول پیپلزپارٹی سے ناراض ہونے کے بعد ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں انہیں متحدہ کے گڑھ عزیز آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے استعفیٰ دے کر ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

TOPICS:

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.