مشتاق احمد کا بھارت سے کرکٹ روابط بحال کرنے کا مطالبہ

کھیل
12
0
sample-ad

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے بھارت سے کرکٹ روابط بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے باہمی کرکٹ سیریز کا دوبارہ سے آغاز ہو جانا چاہئے ۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حالات کو بہتر کرنے کیلئے دونوں دیسوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہئے کیونکہ صرف یہی کھیل ہے جو دونوں ملکوں کے عوام میں خوشی اور مسرت کے جذبات پیدا کرتا ہے اسی لئے اس کھیل میں تعلقات کو بہتر بنانے کی بھی اہلیت ہے ۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوتے ہیں جو شائقین کرکٹ کیلئے ایشز سیریز سے بھی بڑ اایونٹ ہوتا ہے ۔ جب دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ہورہی ہو گی تو سیاستدانوں کیلئے بھی درست سمت میں بات چیت کرنے کا بہترین موقع ہو گا۔ دونوں حکومتوں کو بیٹھ کر اپنے مسائل پر بات چیت کرنی چاہئے ۔ کرتار پور کوریڈور کھول کر وزیر اعظم پاکستان نے تعلقات کو بہتر بنانے کا اچھا موقع فراہم کیا۔مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے ،مینجمنٹ مصباح الحق کی سربراہی میں نئی ہے ، پرفارمنس میں بہتری میں وقت لگے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.