پنجاب میں جوار کی ایک اور مکئی کی 5 نئی ورائٹیاں کاشت کے لئے منظور

زراعت
16
0
sample-ad

کل (9 جولائی کو) پنجاب سیڈ کونسل کے اجلاس میں تحقیقاتی ادارہ، مکئی، جوار و باجرہ، یوسف والا، ساہیوال کی 6 نئی ورائٹیوں کو کاشت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔

ان ورائٹیوں میں ایک مکئی کی ہائبرڈ ورائٹی FH-1036 کے نام سے سامنے آئی ہے۔

ایک پیلی مکئی کی نان ہائبرڈ ورائٹی منظور ہوئی ہے جسے ساہیوال گولڈ کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرح سفید مکئی کی 2 ورائٹیاں گوہر۔19 اور سمٹ پاک بھی کاشت کے لئے منظور کر لی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کی پہلی ورائٹی جس سے بہترین کوالٹی کے پاپ کارن (یعنی مکئی کے پھلے) تیار کئے جا سکتے ہیں وہ بھی کاشت کے لئے کل کے اجلاس میں منظور ہوئی ہے۔ اس ورائٹی کو پاپ۔1 کا نام دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان میں تیار ہونے والی جوار کی پہلی ہائبرڈ ورائٹی بھی منظور کر لی گئی ہے جس کا نام فخرِ پنجاب رکھا گیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ تمام ورائٹیاں صوبے میں مکئی اور جوار کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

تحقیقاتی ادارہ، مکئی، جوار و باجرہ، یوسف والا، ساہیوال میں کام کرنے والے تمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سالہا سال کی محنت اور عرق ریزی سے ان ورائٹیوں کو تیار کیا ہے۔

اگلے مرحلے میں یہ ورائٹیاں نیلام کر دی جائیں گی۔ ورائٹیاں خریدنے والی کمپنیاں بیج تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کریں گی۔

ایگری اخبار بہت جلد ان ورائٹیوں پر تفصیلی مضامین شائع کرے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.