گوشت کے سرکاری ریٹ کیخلاف قصابوں کا احتجاج،ریلی

سرگودھا
1
0
sample-ad

سرگودھا(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بڑے گوشت کا ریٹ 400 روپے فی کلو جبکہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 700 روپے فی کلو مقرر کرنے کے خلاف قصاب نے احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ ریلی بلاک10 سے شروع ہوئی کچہری چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ریلی کے شرکا نے احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے اس موقع پر میٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد شاہدکا کہنا تھا کہ ضلعی افسران دفاتر میں بیٹھ کر گوشت کے ریٹ مقرر کر دیتے ہیں جبکہ مارکیٹ سے ہمیں مہنگے داموں جانور ملتے ہیں جس کے بعد سلاٹر ہاوس اور دیگر اخراجات کے بعد ہمیں گوشت فروخت کرکے اپنے بچوں کا بھی پیٹ پالنا ہوتا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.