کشمیر کیلئے عوام کیساتھ 22دسمبر کو اسلام آباد آئینگے

پاکستان
4
0
sample-ad

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ کشمیرکی خاطر حکمرانوں کو جگانے کے لیے 22دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد آئیں گے ،اسلام آباد کے درودیوار ہلائیں گے اور دہلی کا جواب اسلام آباد سے دیں گے ۔کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستا ن کی سی خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں گے ۔وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم نظریہ پاکستان سے نابلد ہے ،قوم کو دھوکہ دیا جارہاہے ۔ حکمران کشمیر کی آزادی ،معاشی اصلاح اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت و بلتستان کے 46ویں جنرل کونسل کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ یوم اقبال پر کرتارپور کا افتتاح ہورہاتھا اور بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا فیصلہ دے دیا ۔ ہرجگہ مسلمان محاصرے میں ہیں اور امت مسلمہ کے خلاف عالم کفر متحد ہوکر سازشیں کررہا ہے جبکہ مسلم حکمران بھی ان کے ساتھ شریک ہیں۔دریں اثنا سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت میں صنعت کار، تاجر کنگال اور غریب نڈھال ہے ۔ غریب کے لیے انصاف کا حصول بھی ناممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.