چودھری شجاعت نے حکومت کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا

تازہ خبر
6
0
sample-ad

اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کاباہرجانے کامعاملہ سرکاری گورکھ دھندے میںنہ الجھایاجائے،نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔ان کا کہناتھا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہیے،وزیراعظم اوروفاقی کابینہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دل بڑا کریں ۔انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی،ملکی معیشت کونقصان پہنچے گا، عوام کے لیے بھی مشکلات بڑھیں گی۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی،ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.