ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فضل الرحمان نے بے نقاب کردیاہے

تازہ خبر
5
0
sample-ad

اسلام آباد:تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مولانا فضل الرحمان نے بے نقاب کردیاہے،یہ بندے نہیں لاسکے اور اب فنڈنگ فنڈنگ کررہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ پرویز مشرف کو سیاسی لوگوں کی ضرورت تھی،اس لئے ان کی جانب سے این آر او دیا گیا۔اپوزیشن کو ڈر یہ پڑاہے کہ عمران خان جب یہ کہتے ہیں کہ میں ڈاکوﺅں کونہیں چھوڑوں گا تو ڈاکوﺅں کے ساتھ ریاست مدینہ میں بہت سخت سلوک ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو مسئلہ ہے تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟ عمران خان اور نواز شریف کا کیس سپریم کورٹ میں چلا جہاں پر عمران خان نے 65دستاویزی ثبوت لاکر دیئے لیکن نواز شریف ایک ثبوت بھی لاکر نہیں دے سکے ۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے تو اپوزیشن عدالت میں جائے اورجولوگ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ہمارے خلاف عدالتوں میں گئے ہیں ، وہ تحریک انصاف سے نکالے ہوئے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مولانا فضل الرحمان نے بے نقاب کردیاہے ۔یہ بندے نہیں لاسکے اور اب فنڈنگ فنڈنگ کررہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.