لیگی رہنما اور جج میں تلخ کلامی

تازہ خبر
4
0
sample-ad

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ فاضل جج نے کہا حمزہ شہباز آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آتے یہ کمرہ عدالت ہے، جس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا آپ میرے ساتھ بات کیسے کر رہے ہیں۔

فاضل جج نے کہا عدالت کی کاروائی متاثر ہوتی ہے، آپ باہر ملاقات کیا کریں، حمزہ شہباز نے جواب دیا جج صاحب میں ان کارکنوں کو ساتھ لیکر نہیں آیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.