زکوٰ ة سے جوا کھیلنے والوں کے ہاتھ کاٹے جائیں گے

تازہ خبر
9
0
sample-ad

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ مدینہ کی ریاست بنی تو زکوٰ ة سے جوا کھیلنے والوں کے ہاتھ کاٹے جائیں گے ، حکومت اپنی کھودی ہوئی خندق میں گرتی جارہی ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت اپنی کھودی ہوئی خندقوں میں گرتی جارہی ہے ،یہ مکافات عمل ہے ، حکومت کے طوطے کی جان دوشخصیات کی سانسوں کے ساتھ جڑ ی ہوئی ہیں۔ ان کو پتہ ہے کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو یہ بھی نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل جائے اور ان کی جان جھوٹ جائے ۔

پلوشہ خان کا کہناتھا کہ این آر او ایک کامیڈ ی تھیٹر بن چکاہے ، این آر اودینا یا لینا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ حکومت کوتو خود بھی بہت سی چیزوں کا ٹی وی سے پتہ چلتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مدینہ کی ریاست کی مثالیں دیتے ہیں لیکن مدینہ کی ریاست جنہوں نے بنائی ۔ وہ دنیا کے لئے رحمت تھے اور ان کے لئے کائنات بنی تھی ۔ ان کا ان کے ساتھ کیا موازنہ ہے ؟ علما کوچاہئے کہ ان کوسمجھائیں کہ یہ کیاباتیں کررہے ہیں؟مدینہ کی ریاست بنی تو زکوٰة کے پیسوں کے ساتھ جوا کھیلنے والوں کے ہاتھ کاٹے جائیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.