آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے

تازہ خبر
4
0
sample-ad

اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنا آسان ہے۔ نواز شریف سے تلاشی کا مطالبہ کرنیوالے فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی دیں۔ اربوں روپے فنڈز کا حساب الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا۔ ایسے لوگوں کا ملک پر مسلط ہونا عذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے تھے اگر 15 ہزار لوگ گو عمران گو کا نعرہ لگا دیں تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ اب عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ملک افراتفری کا شکار ہے۔ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا۔ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتا ہے۔ ہم پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی دباؤ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.